سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بازار میں بالوں کے نکھار پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی بعض مصنوعات اور ٹانک مضر صحت ہیں۔ خریداری سے قبل ان کی جانچ پڑتال کر لیں مبادہ وہ صحت کے لیے خطرناک تو نہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برازیل میں تیار کیے جانے والے Plastica Dos Fios anti-frizz active 2 نامی بالوں کے ایک ٹانک میں ’فارمولڈ ہیڈ‘ کی مقدار مجوزہ مقدار سے زائد شامل کی گئی۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے متذکرہ ہیئر ٹانک کے نمونوں کو تجربہ گاہ میں جانچ پڑتال کے عمل سے گذرا تو پتا چلا کہ اس میں استعمال کی گئی فارمالڈ ھیڈ نامی کیمیائی مرکب کی مقدار خلیجی ممالک کے’GSO1943‘ کے پیمانے سے زاید ہے، جو صارف کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ سعودی حکام نے مذکورہ ٹانک کو بازار سے ضبط اور اس کی غیر قانونی خرید وفروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔