باسمتی چاول پر بھارتی دعویٰ ناکام بنانے کے لئے پاکستان کا زبردست اقدام

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) باسمتی چاول کے برانڈ حقوق حاصل کی بھارت کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان نے یورپین کمیشن میں پیش کر نے کے لئے تفصیلی جواب تیار کر لیا ہے ۔وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں آئندہ 10 دسمبر کو دینے کے لئے تفصیلی جواب تیار کر لیا ہے اور بھارتی موقف کو مکمل طور پر مسترد کر دیا جائے گا اور توقع ہے کہ فیصلہ ایک سال کے اندر سامنے آجائے گا ۔مشیر تجارت نے کہا کہ وہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ (اے پی ٹی ٹی اے ) پر نظر ثانی کے لئے بات چیت کی غرض سے 16 نومبر سے افغانستان کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔مشیر تجارت نے کہا کہ باسمتی چاول پر بھارتی دعویٰ ثابت ہو نا ناممکن ہے ۔اٹارنی جنرل نے یقین دلایا ہے کہ یورپی یونین کمیشن میں پاکستانی موقف کے دفاع لئے اچھے وکیل کی خدمات فراہم کردی جائیں گی ۔افغانستان کے حوالے سے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تین سے چار ماہ میں ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظر ثانی کا سمجھوتہ طے پا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اشیا

کی واپس اسمگلنگ بڑا مسئلہ ہے۔امریکی انتخابات کے بعد مارکیٹ تک رسائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امریکا میں نئی حکومت کو قدم جمانے میں کچھ وقت لگے گا لیکن امریکی حکومت سے مارکیٹ تک رسائی حاصل کر نا آسان نہیں ہوگا تاہم پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

(Visited 91 times, 1 visits today)

Also Watch

?