برازیلین ٹیم کی وطن واپسی،مداحوں کا انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال

برازیل : فٹ بال ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی دکھانے والی برازیلین ٹیم ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے، تاہم ناراض شائقین نے انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم کے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی مداح بھی کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے پہلے ہی سے تیار دکھائی دیئے اور بس روک کر انڈوں ، ٹماٹروں اور پتھروں کی بارش کردی۔مداحوں کے ان حملوں کی زد میں خوش قسمتی سے کوئی کھلاڑی بھی نہیں آیا تاہم اس موقع پر مداح کافی غصے میں دکھائی دیئے۔

(Visited 37 times, 3 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT