بلاول کو ‘صاحبہ’ کہنے پر وینا ملک عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو ‘بلاول صاحبہ’ کہنے پر وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی جارہی ہے، تاہم اداکارہ وینا ملک نے عمران خان کی حمایت کر دی ہے۔

وینا ملک نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو بات سمجھانے کے لیے انسان کو ان کی سطح پر نیچے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا معیار بہت گرا ہوا ہے اور عمران خان کو پتا ہے کہ اپوزیشن کون سی زبان سمجھتی ہے اورعمران خان جانتے ہیں کہ وہ کون سی زبان بول رہے ہیں۔

وینا ملک نے ایک سچے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہوں نے ایک شخص کو بہت زیادہ اہمیت اور عزت دے دی لیکن جیسے جیسے وہ اس کی عزت کرتی گئیں وہ شخص جانور بنتا گیا، اس کے بعد انہوں نے اس شخص کے ساتھ اس کے معیار کے مطابق سلوک شروع کر دیا جس کے بعد اس شخص کو

True story…
Once I gave some one so much respect and with each passing day he was becoming a monster!
Thn I understood someone corrupt to the core won’t understand how to make a respectful conversation..So I went down to his level to make him understand thing…
It worked😁
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 24, 2019

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا جہاں اپوزیشن جماعتوں پر تنقید بھی کی۔ دوران خطاب انہوں نے بلاول بھٹو کو ‘صاحبہ’ کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا۔ اس بات پر اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی تھی

(Visited 130 times, 1 visits today)



Also Watch