بھارتی اداکارہ ثناخان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ، اس موقع پر ثنا خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔ انسٹاگرام پر ثناء خان نے انگریزی اوراردو زبان میں طویل پیغام شیئر کیا ۔ثناء خان نے اپنے پیغام کا آغاز اللہ تعالیٰ کے نام سے کیا اور لکھا کہ میں نے طویل عرصہ شوبز انڈسٹری میں کام کیا ،سب کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی وہ ایک کشمکش میں مبتلا ہیں اور بہت سے سوال ہیں جن کے وہ جواب جاننے کی کوشش کررہی تھی ،کیا ہماری زندگی کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا ہے ؟

کیا ہم پر یہ فرض عائد نہیں کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں؟ کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت ہمیں موت آسکتی ہے ؟ اور مرنے کے بعد ہمارا کیا ہوگا؟ ،جب میں نے اسلام کی روشنی میں اپنے جواب ڈھونڈے تو انہیں جواب ملا کہ ہماری دنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم ا للہ کے احکامات کے مطابق زندگی گْزاریں گے ،ہماری زندگی کا مقصد دولت ، شہرت نہیں،گناہوں سے بچتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔انہوں نے تمام چاہنے والوں سے دْعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’سب اْن کے لیے دْعا کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں ۔

(Visited 27 times, 1 visits today)

Also Watch

?