بھارت پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو دھمکیاں دے رہا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی حکام پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے خود کو فارغ سمجھیں

انہوں نے کہاکہ خلاء سے لیکر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو اس پر شرم آنی چاہیے

(Visited 35 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT