بیٹی نے والد کی میت قبر سے نکال لی‘‘

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بیٹی نے اپنے والد کی میت قبر سے نکال لی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں باپ کی میت آبائی شہر لے جانے کے لیے بیٹی نے مرحوم والد کی میت کو قبر سے نکال لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شیخوپورہ کے نواحی علاقے ڈیرہ اعوان میں پیش آیا، میت کو تحویل میں لے کر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میت کو تحویل میں لے کر خاتون کو گرفتار کرلیا گیاپولیس

شیخوپورہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے باپ مختار کو چند روز قبل ہی انتقال کرگئے تھے جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بیٹی باپ کی میت کو فیصل آباد لے کر جانا چاہتی تھی، متوفی مختار احمد مزدوری کرتے تھے اور چند روز قبل ہی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔

(Visited 156 times, 1 visits today)

Also Watch