تاریخ میں پہلی مرتبہ بیلٹ پیپر ز میں وہ چیز لگا دی گئی جو پہلے کبھی نہ لگائی گئی تھی

کل پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور اس کام کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں ،بتا یا گیا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات کے لیے ٹوٹل 21کروڑ بیلٹ پیپر جاری کیے گئے ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ بیلٹ پیپر پر سیکیورٹی فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن روم اور مانیٹرنگ سیل بھی قائم کردیئے گئے ہیں جہاں نتائج موصول کرنے کے لیے سکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں ۔ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام 6بجے تک جاری رہے گا اور اس دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیے گئے ہیں ۔

(Visited 79 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT