حمزہ علی عباسی کا نکاح، فضول رسومات منانے سے صاف انکار

نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے نیمل سے نکاح کرلیا، انہوں نے ڈھولکی جیسی رسومات کو فضول قرار دیتے ہوئے مہندی سے بھی انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ 25 اگست کو نیمل خاور سے نکاح کرنے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کی تقریب نکاح کے بعد کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنا شروع ہوگئیں جبکہ گزشتہ رات عزیز اور ساتھی فنکار اُن کے گھر پر بھی جمع ہوئے تھے۔

فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’میرے پیارے دوست، دلہے میاں نے ڈھولکی منانے سے صاف انکار کردیا، جس پر ہم نے چند دوستوں کو گھر بلایا اور باربی کیو کا انتظام کر کے خوشی منائی۔

عمارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست نظر آرہے ہیں۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی کی تقریبِ نکاح کی ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آگئیں، تقریب کو انتہائی سادگی سے منایا جارہا ہے جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ اب آفیشل آئی ڈی سے تصویر شیئر نہیں کی گئی، فین کلب یا تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

(Visited 306 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT