خلیل الرحمٰن قمر نے جیو سے سارے معاہدے منسوخ کرکے پوری زندگی جیو گروپ سے کام نہ کرنے کا اعلان کردیا

خلیل الرحمان قمر نے جیو انٹرٹینمنٹ کی جانب سے معاہدہ معطل کیے جانے پرجیو کو سوشل میدیا اپنا جواب دے دیا۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ جیو انٹرٹینمنٹ نے میرا کانٹریکٹ معطل کردیا ہے اور مجھ سےمعافی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بیرون ملک کی فنڈنگ پر حقوق نسوا ں کی تحریک چلانے والوں کی تسلی کروائی جائے اور ان کے غیر مہذب بے شرم نعروں کو مطمئن کیا جاسکے۔

انہوں نے لکھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایک عظیم مقصد کیلئے قربانی دینے کا موقع ملا ہے اورخود کو اللہ کی مرضی کے مطابق ڈھالنے کا موقع ملا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے لکھا میں فی الفور اس معاہدے کو ختم کرتا ہوں جسے جیو انٹرٹینمٹ نے معطل کیا ہے اور میں اپنے لوگوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ اپنی آئندہ زندگی میں اس ادارے کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان نے ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران عورت مارچ کی حمایت میں ماروی سرمد کے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ان سے بدزبانی کی اور برا بھلا کہا تھا۔

اس کے بعد ایک ٹی وی شو پر انہوں نے کہا میں نے جو کچھ کیا مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے ، انہوں نے کہا مجھے اس نعرےنے نہیں بھڑکایا مجھے ماروی سرمد کا میری گفتگو کے درمیان بولنا ناگوار گزرا جس پر میں نے انہیں ویسا ہی جواب دیا۔

جس کے بعد جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ سکائے پروڈکشنز نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ 4 ڈراموں اور ایک فلم کا معاہدہ ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیل الرحمان کی معافی تک یہ معاہدہ معطل رہے گا۔

(Visited 2338 times, 1 visits today)

Also Watch

?