دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جانے لگا

سفارتی کوششیں ناکام، دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع

دبئی ایئرپورٹ کے دو مختلف ٹرمینلز پر پھنسے پاکستانیوں کو سفارتی کوششیں ناکام ہونے کی وجہ سے ایرپورٹ سے ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، ائیر پورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں کو 10، 15 افراد کا گروپ بنا کر وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانہ نئی سفری ہدایات پر پاکستانی قومی ائیر لائن اور پاکستانی حکومت کو بروقت ’نئی سفری شرائط‘ کے بارے میں مطلع کرنے میں ناکام رہا جس کے باعث سیکٹروں پاکستانی دبئی ائیر پورٹ پر پھنس گئے، متحدہ عرب امارات کی نئی سفری شرائط عمل کیے بغیر گزشتہ دو دنوں سے دبئی کیلئے پرواز لینے والے 545 پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر روکا ہوا ہے۔

دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے نے بھی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کی تصدیق کی ہے، قونصل خانے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے کی کوششوں کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے کچھ پاکستانیوں کو دوبئی میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی نئی سفری ہدایات کے مطابق دبئی کے ویزے کے ساتھ دو ہزار درہم اور ہوٹل کی پہلے سے بکنگ کروا کر آئیں تاکہ دبئی ایئرپورٹ پر کسی مسافر کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے۔

دوسری جانب سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں نے دبئی میں موجود قونصل خانے کے حکام سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عام دو دن سے ایئرپورٹ پر سفارتی مدد کے منتظر رہے لیکن سفارتی حکام کی جانب سے ہماری کوئی مدد نہیں کی گئی، ہم لوگ پیسے جوڑ جوڑ کر دبئی ایئرپورٹ پر پہنچے تو اب ہمیں یہاں سے واپس پاکستان بھیجا جا رہا ہے، جو کہ سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

(Visited 93 times, 1 visits today)

Also Watch

?