“دھواں ” سے شہرت کی بلندیوں پر پہونچنے والے اداکار و ہدایت کار عاشر عظیم نے پاکستان کیوں چھوڑ دیا

1994 میں ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار و ہدایت کار عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔

عاشر عظیم نے ملک چھوڑنے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی، انہوں نے کہا کہ میں نے ملک چھوڑ دیا ہے کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں، شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں یہ تو ہمیشہ سے ایسی ہی تھے، مجھے یہاں کے لوگوں نے مایوس کیا ہے۔

عاشر عظیم نے کہا کہ لوگ اصول کی بات نہیں کرتے، اصول پر نہیں لڑتے، اصول پر ہنستے ہیں، انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ملیں گے اور بس نام تبدیل ہوجائیں گے۔

انہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل دھواں کا ایک این سین بھی مداحوں سے شیئر کیا جس میں وہ ڈرامے کے دیگر اداکاروں کے ساتھ ملکی حالات پر گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاشر عظیم کی فلم مالک کے ذریعے شوبز میں واپسی ہوئی تھی لیکن فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فلم مالک کی ریلیز کے لیے عاشر عظیم نے عدالت نے رجوع کیا تھا اور کیس جیتنے کے بعد فلم ریلیز ہوگئی تھی تاہم انہیں مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان چھوڑنے کے بعد عاشر عظیم کینیڈا میں مقیم ہیں اور ٹرک چلا کر گزر بسر کررہے ہیں جس کی تصدیق ٹویٹر پیغام میں کی گئی۔

(Visited 245 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT