سعودی عرب میں گاڑیوں کے جھگڑے کی وائرل وڈیو سے متعلق ریاض پولیس کی وضاحت

سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں بعض افراد کے درمیان جھگڑے اور پھر گاڑیوں کے دانستہ تصادم کے مناظر سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کے صوبے ریاض کی پولیس نے واقعے کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔

ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان نے جمعے کی شام جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ اتوار (18 اگست) کی شام دارالحکومت ریاض کے مشرقی علاقے الفیحاء میں پیش آیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سعودی شہریوں کے ایک مجموعے کے درمیان خاندانی اختلافات کی بنیاد پر ہونے والا جھگڑا تھا۔ اس دوران کئی افراد نے دانستہ طور پر ایک دوسرے کی گاڑیوں کو زور دار ٹکریں مار کر شدید نقصان پہنچایا … اور ہوائی فائرنگ بھی کی .. واقعے میں کئی افراد درمیانے درجے میں زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ جھگڑے سے تعلق ثابت ہونے پر 7 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان افراد کی عمریں 20 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

دیکھیئے ویڈیو

(Visited 233 times, 1 visits today)

Also Watch