سعودی عرب کے بعد چین نے بھی پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کا اعلان کردیا

سعودی عرب کے بعد چین نے بھیپاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ اور چینیکمپنی جیانگ لیان انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان صوبے میں آئل ریفائنری لگانے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری لگانے کا اعلان کرنے کے بعد اب چین بھی پاکستان میں آئل ریفائنری لگائے گا

چین پاکستان کے پسماندہ صوبے میں آئل ریفائنری لگائے گا۔ چینی کمپنی کے تعاون سے حکومت نے خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیسکمپنی لمیٹڈ اور چینی کمپنی جیانگ لیان انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان صوبے میں آئل ریفائنری لگانے کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد ریفائنری کے قیام کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، آئل ریفائنری کے قیام سے روزانہ بیس ہزار بیرل تیل صاف کیا جاسکے گا۔

Loading...
(Visited 133 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT