سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’سنجو‘ کی جادو کی جھپی نے ریکارڈ الٹ پلٹ کردیے

بولی وڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’سنجو‘ نے اگرچہ ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے تھے، تاہم اس فلم نے ابتدائی 3 دن میں باکس آفس ریکارڈ کارڈ کو ہی الٹ پلٹ دیا۔

’سنجو‘ میں رنبیر کپور کی شاندار پرفارمنس نے تو مداحوں اور لوگوں کے دل ٹریلر سامنے آتے ہی دل جیت لیے تھے، تاہم اب چاکلیٹی ہیرو کی اداکاری کو دیکھ کر سب کے سب لوگ ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

 

Watch Sanju Film (2018) Full Movie Online free

’سنجو‘ نے جہاں ریلیز کے پہلے دن 34 کروڑ روپے کماکر کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی، اب اس نے مزید 2 دن میں کئی ریکارڈ بنائے اور توڑے ہیں۔

’سنجو‘ کی جادو کی جھپی نے جہاں سلمان خان کی ’ریس تھری‘ اور دپیکا پڈوکون کی ’پدماوت‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، وہیں اس فلم نے بھارت کی کامیاب ترین فلم ’باہو بلی 2‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

’سنجو‘ نے ریلیز کے تیسرے دن یعنی یکم جولائی کو محض ایک دن میں 46 کروڑ 71 لاکھ روپے بٹور کر اب تک ایک ہی دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق ’سنجو‘ سے قبل ایک ہی دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے کا ریکارڈ ’باہو بلی 2‘ کے پاس تھا، جس نے ریلیز کے تیسرے دن 46 کروڑ 50 لاکھ روپے بٹورے تھے، تاہم ’سنجو‘ نے اس کا ریکارڈ توڑ کر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تیسرے دن کی ریکارڈ کمائی کے ساتھ ہی ’سنجو‘ جہاں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی، وہیں اس فلم نے 2018 کی ابتدائی 3 دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

’سنجو‘ نے 3 دن میں 120 کروڑ روپے کماکر ’پدماوت، ریس تھری، باغی 2 اور ریڈ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رنبیر کپور کی فلم سے قبل ابتدائی 3 دن میں سب سے زیادہ پیسے بٹورنے کا اعزاز دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوت‘ کو حاصل تھا، جس نے 3 دن میں 114 کروڑ روپے بٹورے تھے۔

’سنجو‘ نے نہ صرف مقامی باکس یعنی ہندوستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

’سنجو‘ نے آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ اور خلیجی ممالک میں بھی کمائی کے لحاظ سے کئی بولی وڈ فلموں کے پرانے ریکارڈ توڑ دیے۔

’سنجو‘ کو گزشتہ ماہ 29 جون کو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا، فلم نے پاکستانی باکس آفس پر بھی اچھی کمائی کی ہے۔

فلم ساز راج کمار ہیرانی کی فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ دیا مرزا، منیشا کوئرالہ، پریش راول، سونم کپور، وکی کوشل اور انوشکا شرما سمیت دیگر اداکاروں نے جوہر دکھائے ہیں۔

(Visited 104 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT