شادی سے ایک دن پہلے کس دوست نے عمران خان کو بتایا کہ ریحام خان لندن کے اس بار میں برہنہ ناچتی تھی

عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب بالآخر منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے انتہائی تہلکہ خیز انکشاف کیے ہیں۔ ریحام خان لکھتی ہیں کہ شادی سے پہلے ہی تحریک انصاف کے لوگوں نے میرے متعلق عمران خان کے کان بھرنے شروع کر دیئے تھے اور مجھ پر سنگین الزامات عائد کر رہے تھے۔ شادی کے روز بھی عمران خان اور میں،

مجھ پر لگائے جانے والے الزامات کے متعلق ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے گفتگو کرتے رہے۔ عمران خان نے مجھے بتایا کہ ”موبی (عمران خان کا قریبی دوست)کو ہماری شادی کا پتہ چل گیا ہے اور اس نے بتایا ہے کہ تم لندن کے ایک بار میں برہنہ ڈانس کرتی تھیں۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایک آئی ایس آئی آفیسر کو کل اپنے ساتھ لے کر آئے گاجو تمہارے (ریحام خان کے)جنسیت سے بھرپور ماضی اور لوگوں کے ساتھ معاشقوں کی تفصیل بے نقاب کرے گا۔یہ الزامات سن کر میں نے عمران خان سے کہا کہ میں ان لوگوں کے گھٹیا الزامات سے تنگ آ چکی ہوں۔ میں اب مزید ٹیکسٹ میسج بھی نہیں کر سکتی، تم میسج بھیجنا بند کرو اور مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ کیونکہ مجھے یہ رویہ بالکل عجیب لگ رہا ہے۔ میں نے عمران خان سے سختی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ بہتر ہو گا کہ تم میرا خیال دل سے نکال دو، لیکن عمران خان اس کے بعد بھی کئی گھنٹے تک مجھے پیغامات بھیجتا رہا اور معافیاں مانگتا رہا۔ وہ کہہ رہا تھا کہ میں صرف لوگوں سے ملنے والی اطلاعات تم تک پہنچا رہا ہوں، تم پر الزام نہیں لگا رہا۔دریں اثنا ریحام خان نے اپنی کتاب میں کہاہے کہ عمران خان کے مطابق پرویز خٹک ایک خوبصورت آدمی ہیں ۔ پارٹی کے اندر ایک افواہ انتہائی عام ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک چرس کے شیدائی ہیں جو کہ ان کی صحت کا راز بھی ہے ۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے بطورعمران خان کی بیوی یہ دیکھا کہ پرویز خٹک زیادہ نہیں کھاتے لیکن وہ چائے میں چینی بہت زیادہ پیتے ہیں ۔

ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہناتھا کہ جب میں نے عمران خان سے پارٹی میں پرویز خٹک کو ” چرسی “ کہنے کے بارے میں گفتگو کی اور اس بارے میں پوچھا تو عمران خان نے صرف معمولی سا ہنستے ہوئے اس کی تائید کی۔

(Visited 505 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT