شاہد خاقان کے بعد مفتاح اسماعیل کی گرفتاری ، وارنٹ جاری کر دیئے گئے

سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد نیب بیورو نے مزید دو گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی نیب نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم

شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا ۔ خاقان عباسی کا ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے نیب انہیں نیب راولپنڈی منتقل کیا جائے گا ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج شام شہباز شریف کی ہونیوالی پریس کانفرنس میں شرکت کیلئے لاہور جارہے تھے انہیں ٹول پلازہ سے نیب گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی تھی ۔

(Visited 40 times, 1 visits today)



Also Watch

Comment (2)

LEAVE YOUR COMMENT