شیشہ کلب کی ویڈیو آنے کے بعد ثانیہ مرزا بھی میدان میں آگئی

شیشہ کلب میں شعیب ملک کی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو پر ثانیہ مرزا بھی میدان میں آگئی اور ناراضگی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شیشہ کلب میں ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو وائر ل ہونے اور اس پر پاکستانیوں کے شدید ردعمل پر ثانیہ مرزا کا موقف بھی سامنے آگیا جو اس وقت اس بار میں موجود تھیں ،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ آپ کومعلوم ہونا چاہیے کہ ہم ڈنر کیلئے باہرگئے تھے،ہمارے سا تھ بچہ بھی تھا،ہماری ذاتی زندگی میں مداخلت کی گئی،وڈیوبنانےوالے کو ایسا کرنے کا کہاگیا ہوگا،میچ ہارنے پربھی لوگوں کو کھانےکی اجازت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اہم میچ میں گزشتہ روز پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے 89رنز سے شکست دی ، جس پر پوری پاکستانی قوم شدید مایوسی کا شکار ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک ، وہاب ریاض اور امام الحق شیشہ کلب میں موجود ہیں اور خوش گپیاں کرتے ہوئے نظر آئے۔

(Visited 2253 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT