صرف 10 ہزار افراد اس سال حج ادا کریں گے، سعودی حکام نے پوری تفصیلات شرائط و ضوابط جاری کردی

65 سال سے کم عمر صرف 10 ہزار افراد حج کرینگے : سعودی عرب

ریاض ( نیٹ نیوز) سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مہلک کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رواں سال ہونے والے حج کے حوالے سے صحت کے متعدد سخت اقدامات اور پروٹوکول نافذ کرے گا، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح کے ہمراہ مشترکہ ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حج نے توقع کی اس سال اس مرتبہ مقامی سطح پر عازمین سط سطح عازمین کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی، ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا حجاج کرام کی عمر 65 سال سے کم ہونی چاہیے اور اس کو کسی بھی دائمی بیماری میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے ، خیال رہے ہر سال تقریبا 25 لاکھ افراد حج ادا کرتے ہیں۔ وزارت صحت نے تمام زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے ، وزیر حج و عمرہ نے حج کے لیے جن پروٹوکولز کو لازمی قرار دیا ان میں سے باقی میں یہ بھی شامل ہے کہ تمام عازمین کا مقدس مقامات پر پہنچنے سے قبل ٹیسٹ کیا جائے گا، تمام حجاج کرام کو فریضہ حج ادا کرنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا کہا جائے گا، تمام خادموں اور رضاکاروں کا حج کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کیا جائے گا، عازمین کے صحت سے متعلق روزانہ نگرانی کی جائے گی، حج کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے ہسپتالوں میں تمام تر تیاری کی جائیں گی، سماجی دوری کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ح پروٹوکول

(Visited 105 times, 1 visits today)

Also Watch

?