عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان نے امریکی حکومت سے رابطہ کرلیا

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومتپاکستان نے امریکی حکومت سے رابطہ کرلیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دورے پر آنے والی نائب امریکی وزیر خارجہ کے سامنے معاملہ اٹھا دیا، معاملے میں بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا بھی مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستانامریکا میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے  امریکی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دورے پر آنے والی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے میں بنیادی انسانی حقوق کو ضرور مدنظر رکھے۔

Loading...

وزیر خارجہ نے عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ امریکی جیلمیں قید عافیہ صدیقی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کے نام اپنا خصوصی پیغام ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران دیا۔ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خصوصی خط کے متن میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔ اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں۔ عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا کرکے امریکا لے جایا گیا تھا۔

(Visited 144 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT