عمران خان نے مجھے بتایا کہ جمائما کیساتھ شادی کی پہلی رات وہ نیم بیہوش ہو کر بستر پر گر گئی اور میں -ریخام خان

ریحام خان کی کتاب منظرعام پر آتے ہی پاکستان میں بھونچال برپا کر چکی ہے ، ریحام خان نے اپنی کتاب میں جہاں عمران خان اور اپنی شادی اور اسے پہلے اور بعد کے واقعات کو تفصیل سے تحریر کیا ہے وہیں انہوں نے عمران خان اور جمائما خان کی شادی شدہ زندگی سے متعلق بھی کئی انکشافات کئے ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں

 

ریحام خان کی مکمل کتاب منظر عام پر آ گئی/Reham Khan Published Her Book Online

 

عمران خان اور جمائما کی سہاگ رات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک روز عمران خان نے خوشگوار موڈ میں مجھے اپنی اور جمائما کی سہاگ رات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں جمائما خان کے ساتھ اپنی شادی کی پہلی رات اتنا رویا تھا کہ روتے روتے سو گیا۔ ریحام لکھتی ہیں کہ جب میں نے اس کی وجہ پوچھی تو عمران خان کا کہنا تھا کہ’’شادی کی رات جمائما نے شراب پی لی تھی اور نشے سے چور، نیم بے ہوش ہو کر بستر پر گر گئی۔ اسے کچھ ہوش ہی نہ تھا۔‘‘ عمران خان کا اپنی اور جمائما کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھ پر واضح ہو گیا تھا کہ جمائما سے شادی کرنا میری غلطی تھی۔جب میں اور جمائما ہنی مون پر گئے تو ہنی مون کے دن میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن اور ذہنی اذیت کے دن تھے۔ جوں جوں وقت گزرتا جا رہا تھا ، چیزیں بگڑتی جا رہی تھیں۔جمائما بہت کم عمر تھی اور میرے ماضی کے قصوں کی وجہ سے اس رشتے کے حوالے سے خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہی تھی اور خود کو بہت غیرمحفوظ محسوس کر رہی تھی۔‘‘جوں جوں وقت گزرتا جا رہا تھا ، چیزیں بگڑتی جا رہی تھیں۔جمائما بہت کم عمر تھی اور میرے ماضی کے قصوں کی وجہ سے اس رشتے کے حوالے سے خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہی تھی.اس پر میں نے عمران سے استفسار کیا کہ جب ایسی بات تھی تو تم نے اسے اپنے ماضی کے قصے کیوں سنائے؟جس پر عمران خان خاموش ہو گئے۔جب ایسی بات تھی تو تم نے اسے اپنے ماضی کے قصے کیوں سنائے؟جس پر عمران خان خاموش ہو گئے۔

 

اس گھٹیا پن پر ریخام خان آپکو شرم انی چاہیے-سید علی خیدر ریخام خان پر برس پڑے

(Visited 9921 times, 2 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT