عمران خان کو سلیکٹڈ کہنا مناسب ہے ، آفتاب شیر پاؤ

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ  نے کہا ہے کہ مرنا تو دور کی بات عمران خان 7 دن جیل میں نہیں گزار سکتے۔پشاور بی آر ٹی میں کرپشن پر کسی کو نہیں پکڑتے ،بلین ٹری، مالم جبہ جیسے سنگین کیسوں پر بھی خاموشی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھا ہونے سے ملک و جمہوریت کو تقویت ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سلیکٹیڈ وزیراعظم کہنا مناسب ہے۔ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے گئے جس سے ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے۔

آفتاب شیر پاؤ نے ملک میں صاف شفاف انتخابات ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہبر کمیٹی میں قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات پر بھی بات ہوئی۔ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر فوج کی تعیناتی سے انتخابات متنازع ہوں گے۔

انہوں نے رانا ثناء اللہ پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ افغانستان میں حالات بہتر ہونے تک افغان مہاجرین کو نہ نکالا جائے۔ افغان طالبان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی صورت میں مہاجرین کا جانا آسان ہوجائے گا۔ 

(Visited 25 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT