عمران خان کے بیان پر امریکہ کا ردعمل سامنے آگیا، ایلس ویل نے عمران خان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے بھی عمران خان کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے کا نوٹس لے لیا۔اپنے بیان میں ایلس ویلز نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سے متعلق حالیہ بیان بازی نے سارے پرانے سوالات کو دوبارہ نکال دیا ہے ۔انہوں نے کہا دنیا کا نمبر ون دہشت گرد اسامہ بن لادن کیسے اور کیوں پاکستان کی فوجی چھاؤنی تلے سکون سے رہ رہا تھا؟ پاکستان کو اس بحث کی ضرورت نہیں ہے ۔ایلس ویلز نے مزید کہا اس بحث کے بجائے پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن، تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کے مثبت ایجنڈے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا گزشتہ دو برسوں میں یہ بات ثابت ہوئی کہ قابل عمل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوٹس جاری کر دیا

(Visited 274 times, 1 visits today)

Also Watch