عورت کو دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی اب گھریلو تشدد میں شمار ہو گا

عورت کو دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی اب گھریلو تشدد میں شمار ہو گا، بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں بچوں بڑوں اور نادار افراد کے تحفظ کا بل پیش کر دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی گھریلو تشدد میں شمار کیا جائے گا۔

گھریلو تشدد کے مرتکب شخص یا فرد کو کم از کم 6 ماہ جبکہ زیادہ سے زیادہ 3سال قید اور 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے۔

وفاقی وزیر نے بل کی مزید تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ تشدد میں جذباتی، نفسیاتی اور زبانی استحصال بھی شامل ہوگا،

اس کے علاوہ دیوانگی یا تہمت لگا کر بیوی کو طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی تشدد میں شمار ہوگا۔

بیوی کو کسی دوسرے شخص سے تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنا بھی تشدد میں شامل ہوگا۔

(Visited 30 times, 1 visits today)

Also Watch