قومی ٹیم ’ارطغرل غازی‘ سے ہمت اور حوصلہ لینے لگی

پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک ایسی صورتحال میں انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے جس میں کووڈ 19 کی وجہ سے کرکٹرز کو ایک خاص ماحول میں محدود رہنا پڑ رہا ہے۔ وہ آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتے اور نہ ہی کسی باہر کے شخص سے مل سکتے ہیں۔اس تمام صورتحال کے باوجود کپتان اظہر علی اس بات پر خوش ہیں کہ کم ازکم کرکٹ تو کھیلنے کو مل رہی ہے جس سے وہ بہت پیار کرتے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے ساوتھمپٹن میں شروع ہو رہا ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے اولڈ ٹریفرڈ میں پہلا ٹیسٹ تین وکٹوں سے جیتا تھا۔ ساؤتھمپٹن میں دوسرا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا تھا۔

اظہر علی کہتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں دو ماہ رہنا آسان نہیں ہوتا لیکن میزبان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جو بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں کھلاڑی ان سے خوش ہیں اور تمام کرکٹرز فارغ اوقات میں ترک ڈرامہ ارطغرل بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’کوئی بھی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو یہ ڈرامہ نہ دیکھ رہا ہو۔‘

(Visited 27 times, 1 visits today)

Also Watch

?