لیجنڈ پاکستانی اداکارہ نے 64 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا شرعی حق ہے کہ اپنی زندگی کا اچھا فیصلہ کریں۔ انجمن کا کہنا تھا کہ لکی علی سے پرانی جان پہچان نہیں تھی۔ پانچ ماہ پہلے باقاعدہ ملاقات ہوئی۔

لیجنڈ پنجابی اداکارہ انجمن نے پروڈیوسر اور فلمسٹار وسیم احمد عرف لکی علی سے نکاح کر لیا۔ کہتی ہیں اکیلے پن کے باعث زندگی گزارنا مشکل تھی، تنہائی دور کرنے کیلئے جیون ساتھی چنا۔


انجمن نے کہا کہ نکاح کرنا کوئی بری بات نہیں، میں اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں تھی۔ لکی علی خود آرٹسٹ رہے ہیں، انہوں نے شوقیہ طور پر کام کیا اور فلمز بھی بنائیں، وہ مجھے سمجھتے ہیں، ان سے بہتر میرے پاس انتخاب نہیں تھا۔

ماضی کی معروف اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں اداکار و پروڈیوسر وسیم عرف لکی علی کے ساتھ دوسری شادی کرلی۔

انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے ہوئی تھی جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں تھی جن سے ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہوئی مگر 6 سال قبل ان کے شوہر کو لاہور میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ سے لوٹ کر لاہور آئیں اور یہاں رہنے لگیں۔

اداکارہ انجمن نے دوسری شادی انتہائی سادگی سے کی ہے۔ ان کے شوہر وسیم عرف لکی علی پیشے کے لحاظ سے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔ شادی کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں ہیں جس میں وہ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔

انجمن کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں اور شوہر نے ایک گھر اور گاڑی تحفے میں دی ہے۔

اداکارہ نے 20 سالہ فلمی کیریئر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں مختلف کردار نبھائے۔ انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا۔ اداکار سلطان راہی کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے کامیاب جوڑی تصور کی جاتی تھی۔

(Visited 775 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT