مجرم کو سزا نہیں ملی تو میں اس ملک میں نہیں رہنا چاہوں گی. سارہ خان

کراچی(نیٹ نیوز) اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کی جگہ مردوں کو تمیز سیکھانے کی ضرورت ہے ۔ شوبز انڈسٹری کے فنکار لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے کراچی پریس کلب پہنچے ، جہاں انہوں نے ملک میں زیادتی کے مرتکب ملزمان کو کڑی سزا دینے کے قانون میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں سارہ خان، ماہرہ خان، عائشہ عمر، منشا پاشا،

یاسر حسین، علی رحمان خان سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ پہلی بار کسی احتجاج میں شریک ہورہی ہوں۔ ہمارے ملک میں عورتیں کیا

،ہمارے تو بچے اور بچیاں بھی محفوظ نہیں ۔ لہذا ہمیں اپنی عورتوں کے بجائے مردوں کو تمیز سکھانا چاہیئے ۔سارہ خان نے کہا کہ زیادتی کے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیئے اور اگر سزا نہیں مل سکی تو میں بڑے افسوس سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں اس ملک میں رہنا نہیں چاہوں گی

(Visited 41 times, 1 visits today)

Also Watch

?