مسجد میں دورانِ نماز موبائل کی گھنٹی بجنے پر 200 روپے جرمانہ

 سوشل میڈیا پر ایک اشتہار بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں مسجد انتظامیہ نے ایسے لوگوں کے لیے جرمانہ لگا دیا جن کے موبائل فون کی گھنٹی دورانِ نماز بجے گی۔سوشل میڈیا پر وائرل اشتہار میں لکھا ہے کہ “دوران نماز اگر کسی کے بھائی کے موبائل کی ٹیون بجی تو اس بھائی سے دوسو روپے ہدیہ وصول کیا جائے گا”

اس اشتہار پر سوشل میڈیا صارفین نے مخلتف آراء کا اظہار کیا ہے تاہم زیادہ صارفین کا یہی کہنا ہے کہ مسجد میں موبائل فون کا اسپیکر کھلا چھوڑ دینا دراصل مسجد کے آداب کے خلاف ہے۔

کیونکہ مسجد میں انسان عبادت کرنے جاتا ہے لہذا ضروری ہے کہ کچھ دیر کے لیے دنیاوی چیزوں سے دور ہو جائے۔کچھ صارفین نے کہا کہ اگرچہ موبائل فون ہر وقت پاس رکھنا مجبوری بن چکا ہے تاہم مسجد جاتے ہوےے احیتاط برتنی چاہئیے۔

(Visited 46 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT