ملعون آسیہ جیل میں غیر محفوظ ملتان جیل سیکیورٹی مزید سخت

جیل عملہ کے ڈیتھ سیل جانے پر پابندی، کھانے کا معائنہ، دینے والے کی بھی مکمل چیکنگ

ملتان: سینٹرل جیل ملتان سے ملحقہ ویمن جیل میں بند آسیہ مسیح کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

ویمن جیل میں بند آسیہ مسیح کے قریب جیل عملہ کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ویمن جیل میں کھانا دینے کیلیے جانے والے عملہ کی بھی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے۔ جیل حکام کے مطابق کھانے کا مکمل معائنہ کرایا جارہا ہے اور وہ ویمن جیل کے ڈیتھ سیل میں بند ہے۔

Loading...

جیل ذرائع کے مطابق ڈیتھ سیل پر کیمرہ نصب کردیا گیا ہے، کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام انتظامات سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

https://www.express.pk/story/1410054/1/

(Visited 48 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT