مولانا سمیع الحق کو کس نے قتل کروایا ؟ سینئر صحافی نے نام بتا دیا

مولانا سمیع الحق کو کس نے قتل کروایا اس حوالے سے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو افغان خفیہ ایجنسی نے قتل کروایا ہے اور اس کام میں مولانا سمیع الحق کے گن مین ملوث ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے گن مین افغان شہری تھے اور یہ اطلاعات مصدقہ ہیں کہ وہ مولانا کی شہادت میں ملوث ہیں،چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کو انہوں نے ہی قتل کیا

اور کرایا ہے، وہ پتا نہیں کب سے کس کی گیم کھیل رہے تھے، انہیں سب پتا تھا کیونکہ وہ اندر گھسے ہوئے تھے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ افغان خفیہ ایجنسی نے مولانا سمیع الحق کو قتل کروا کر پاکستان میں جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مولانا سمیع الحق ساتھ دے رہے تھے، افغان گماشتوں نے اسی لیے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے یہ کام کیا ہے تاکہ عمران خان کو صدمہ پہنچے اور خیبرپختونخوا میں انہیں کمزور کیا جائے۔

Loading...
(Visited 1518 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT