وزیراعظم عمران خان کے گورنر پنجاب سے دو بار ملاقات سے انکار کے بعد چوہدری سرور کا بڑا اعلان

 معروف صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا کہ پنجاب میں بہت تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور دُکھی ہو گئے ہیں۔ مبشر لقمان نے گذشتہ رات اپنے پروگرام میں کہا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید گورنر پنجاب چودھری سرور پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ چودھری سرور کی پریس کانفرنس کے بعد ان کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہیں دم توڑ دیں گی۔

لیکن سچ یہ ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور اسلام آباد سے کافی دُکھی ہو کر واپس آئے ہیں۔اُن کی وزیراعظم عمران خان سے دوسری ملاقات تھی لیکن وہ ملتوی ہو گئی کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری سرور سے ملاقات سے انکار کر دیا ۔ یہ ان کی وزیراعظم سے دوسری ملاقات تھی جو ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی نہیں ہو سکی۔ 20 اپریل کو گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خانسے طے شدہ ملاقات کرنی تھی لیکن وہ بھی نہیں ہو سکی جس کے بعد وزیراعظم کی بجائے ان کے چیف آف اسٹاف نعیم الحق نے چودھری سرور سے ملاقات کی ، جس میں چودھری سرور بڑی تکلیف میں تھے ۔نعیم الحق نے چودھری سرور کو آگاہ بھی کیا کہ لوگ بالخصوص پنجاب کے اندر کیا کیا شکایات کر رہے ہیں۔ مبشر لقمان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی مسلم لیگ ق بالخصوص چودھری پرویز الٰہی بھی گورنر پنجاب چودھری سرور سے ناراض ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

(Visited 886 times, 1 visits today)



Also Watch