وقارالحسن کےبرادرنسبتی عباس نےگرفتاری دے دی

لاہور:موٹروے پرخاتون سےزیادتی کےکیس میں اہم پیشرفت ،وقارالحسن کےبرادرنسبتی عباس نےگرفتاری دے دی

خیال رہے کہ ملزم وقارالحسن نے انکشاف کیا تھا کہ اس کی دو موبائل سمز اسکے نام پر ہیں لیکن ان میں سے ایک سم انکے برادرنسبتی اور دوسری انکے سسر استعمال کررہےہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گجر پورہ میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پرخاتون سےزیادتی کےکیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،وقارالحسن کے بعد ان کے برادرنسبتی عباس نےبھی خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب پولیس مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ملزم عابد کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا ، پولیس کو کچھ معلوم نہیں۔

پولیس نے آج شیخوپورہ میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے مبینہ ملزم وقار الحسن کے چار بھائیوں اور اس کے برادر نسبتی عباس کے 2رشتے داروں کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

مبینہ ملزم وقار الحسن کی سم پر اس کے برادر نسبتی غلام عباس کا مرکزی ملزم عابد علی سے رابطہ رہتا تھا جس پر پولیس نے وقارالحسن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تو وقارالحسن نے اپنے آپکو قانون کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب ملزم وقارالحسن نے پولیس کے سامنے دئیے گئے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم عابد کچھ عرصہ سے شفقت نامی شخص کیساتھ وارداتیں کرتارہا، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے۔

(Visited 65 times, 1 visits today)

Also Watch

?