پانی سے دن کا آغاز فائدہ مند یا نقصان دہ جانئیے

پانی جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے یہ بات سب لوگ جانتے اور مانتے ہیں لیکن اکثرلوگ سوال کرتے ہیں کہ رات کو سونے کے بعد صبح اٹھتے ہی نہار منہ پانی پینا فائدہ مند ہوتا ہے؟تو اس کا جواب ہے ” ہاں”یہ جسم کو کئی فوائد پہنچاتا ہے۔
جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

دماغ کے لئے ایندھن

انسانی دماغ کا 73 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، تو جسم میں پانی کی مناسب مقدار دماغی سرگرمیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ نہار منہ ایک گلاس پانی سے دن کا آغاز اس حوالے سےاچھی سمت کی جانب قدم ہوتا ہے۔

ذہنی طور پر زیادہ چوکنا کرتا ہے

جسم میں پانی کی کمی کی سب سے بڑی نشانیوں میں سے ایک توانائی کی کمی کا احساس ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی جسم اور دماغی افعال میں مدد دیتا ہے، اسی طرح یہ مزاج کو متوازن رکھنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ رات بھر پانی نہ پینے کے بعد نہار منہ اسے پینا جسم کو مثبت جھٹکا لگاتا ہے، جس سے ذہنی چوکنے پن اور توانائی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

جسم کو ری ہائیڈریٹ کرے

چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند یعنی کافی وقت تک جسم پانی سے دور رہتا ہے، اٹھتے ہی ایک یا دو گلاس پانی پینا جسم کو فوری طور پر ری ہائیڈریٹ کرنے میں مدد دینے کا اچھا طریقہ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کچھ افراد نہار منہ چائے یا کافی کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ تو ہے مگر جسم میں پانی کی کمی پوری نہیں ہوتی۔

میٹابولزم بہتر کرتا ہے

نہار منہ پانی پینے کی عادت میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے اور موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اگر نہار منہ سادہ ایک گلاس نیم گرم پانی پیا جائے تو یہ پیٹ کی چربی کا کم کرنے میں مددگار ہے۔

بیماریوں سے بچاتا ہے

نیند کے دوران جسم اندر کی خرابیوں کی مرمت اور ریکوری کا کام کرتا ہے، صبح نہار منہ پانی پینے سے دفاعی نظام کے لیے زہریلے مواد کو جسم سے خارج کرنے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔ دماغ سے ہٹ کر بھی جسم کے دیگر حصے جیسے دل، گردے اور پھیپھڑوں کے لیے بھی پانی بہت ضروری ہوتا ہے

HTV

(Visited 235 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT