پاکستان میں ایڈز کا مرض بھی تیزی سے پھیلنے لگا

لاہور(سلیمان چودھری) پاکستان میں ایڈز کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ، پاکستان ایشیاء کے چند ان ممالک میں شامل ہو گیا کہ جہاں نئے کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ 2019ئمیں 25ہزار افراد اس بیماری کا شکا ر،6ہزار800 جاں بحق ہوئے ۔پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 90ہزار ہو گئی۔ ایڈز کے مریضوں میں سب سے زیادہ انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں، پاکستان میں 2فیصد قیدی بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہوئے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ایڈز پروگرام کی2020ئکی رپورٹ میں مرض کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 14سال تک کی عمر کے 1500 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 15سال سے زائد عمر کی 6ہزار700خواتین اس بیماری کا شکار ہوئیں ، مردوں میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے ، ہلاکتوں کی بات کی جائے تو 900بچے ، 2000خواتین اور 3900مرد شامل ہیں۔

پاکستان میں ایڈز کے پھیلائواور اس سے ہونیوالی اموات میں تیزی آ رہی ہے ۔2010ئسے نئے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں 75فیصد اضافہ رپورٹ ہوا اور اموات کی شرح 405تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(Visited 43 times, 1 visits today)

Also Watch