پاکستان میں کرونا وائرس ایران کی وجہ سے پھیلا، عالمی ادارہ صحت

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے بہت دیر سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے 6ہزار سے زائد زائرین پاکستان میں سکریننگ کے بغیر داخل ہوئے جن سے پاکستان میں وائرس پھیلا۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا وبا پھیل چکی تھی لیکن ایرانی حکومت نے اس کے حوالے سے بہت دیر سے آگاہ کیا اور تب تک پاکستان سے آئے 6ہزار سے زائد زائرین بغیر چیکنگ

کے پاکستان میں داخل ہوچکے تھے جن کی وجہ سے کورونا پھیلا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود کورونا کے 46فیصد مریض ایران سے آنے والے زائرین ہیں جبکہ 27فیصد مریض باقی پوری دنیا سے آئے اور 27فیصد افراد کو وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر وائرس پھیلنے میں بھی ایران سے آنے والے زائرین کا کردار ہے۔ جو زائرین بغیر سکریننگ کے پاکستان آئے ان میں سے جن جن افراد کو وائرس سے متاثر کیا تھا انکی وجہ سے مقامی سطح پر افراد متاثر ہوئے۔

(Visited 1254 times, 1 visits today)

Also Watch

Comment (16)

  1. Pingback: cialis 20mg
  2. Pingback: cialis prices
  3. Pingback: cialis generic
  4. Pingback: viagra for sale
  5. Pingback: viagra generic
  6. Pingback: cheap ed pills

LEAVE YOUR COMMENT