ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے 4 فٹ لمبا سانپ نکال لیا

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی ڈاکٹروں نے خاتون کو بے ہوش کرکے اس کے منہ کے راستے ایک 4 فٹ لمبا سانپ نکال لیا ہے جو اس کے پیٹ میں موجود تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاتون کا تعلق داغستان کے ایک دور افتادہ گاؤں لیواشی ہے۔ یہ خاتون سو رہی تھی جب یہ خطرناک سانپ منہ کے راستے اس کے پیٹ میں داخل ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خوفناک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ڈاکٹروں نے اس متاثرہ خاتون کو بے ہوش کیا ہوا ہے جبکہ ایک ٹیوب کے ذریعے اس کے منہ سے 4 فٹ لمبا سانپ نکالا جا رہا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب انھیں پتا چلا کہ خاتون کے پیٹ میں کچھ چیز ہے تو انہوں نے اسے بے ہوش کیا اور اس کے منہ کے ذریعے ایک کیمرہ لگی ٹیوب اس کے معدے میں داخل کی۔

تاہم ڈاکٹروں نے جب ٹیوب کو خاتون کے معدے سے باہر نکالا تو ان کے لئے حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اس کے ساتھ ایک زندہ سانپ لٹکا ہوا تھا۔ میڈٰیکل سٹاف نے فوری طور پر اسے ایک ٹب میں ڈالا اور اسے وہاں سے دور کر دیا۔

خبریں ہیں کہ لیواشی گاؤں میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے حکام کی جانب سے وہاں کے رہائشیوں کو بار بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ منہ کھول کر نہ سوئیں۔

خیال رہے کہ اسی طرح کا واقعہ حال ہی میں چین میں بھی پیش آیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے 17 سال بعد ایک شہری کے دماغ سے کیچوا نکالا تھا۔ اس کیچوے کی لمبائی 5 انچ تھی جو سالوں تک چینی شہری کے دماغ میں پلتا رہا۔

(Visited 170 times, 1 visits today)

Also Watch

?