ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ڈرامہ سیریز “ارطغرل” اور اسکے خلاف فتوؤں پر زبردست تجزیہ

ارطغرل پر مولویوں کے فتوے اور ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ڈرامہ سیریز “ارطغرل” اور ان فتوؤں پر تجزیہ ۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہالی وڈ ، بالی ووڈ فلموں اور اس ڈرامہ میں فرق واضح کردیا

واضح رہے کہ جماعت دیوبندی نے فتویٰ لگایا تھا کہ ارطغرل ڈرامہ دیکھنا حرام ہے کیونکہ اس میں میوزک ہے اور غیر محرم ہیں۔ فتویٰ لگانیوالوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ کہانی جھوٹ پر مبنی ہے اور رمضان میں اسے دیکھ کر وقت ضائع نہ کریں اور گناہوں سے بچیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈرامے ہی حرام ہیں، کچھ کم حرام ہیں، کچھ ڈرامے یا فلموں کو دیکھنا گناہ کبیرہ ہے اور کچھ کو دیکھنا گناہ فقیرہ ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ارطغرل کا موازنہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کی ان فلموں سے کیا جن میں بوس وکنار، عشق ، رومانس کے سین اور قابل اعتراض سین ہوتے ہیں اور ارطغرل اور ہالی وڈ، بالی ووڈ موویز میں فرق پیش کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی تجزیہ کیا کہ ایک فلم میں ایک خاتون نے منی سکرٹ یا مختصر لباس پہن رکھا ہے اور ارطغرل میں خاتون نے اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ رکھا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق جہاں تک ارطغرل کا معاملہ ہے، میں نے یہ ڈرامہ نہیں دیکھا اور مجھے زیادہ نہیں پتہ لیکن میں نے جو رپورٹس دیکھی ہیں جو مجھے پتہ چلا ہے اسکے مطابق یہ دنیا کا سب سے بہترین سیریل ہے۔ اس نے ہالی وڈکو ٹکر دی ہے اور یہ بہت سی زبانوں میں ٹرانسلیٹ ہوا ہے۔

اس میں خواتین بغیر پردے کے ہیں حجاب میں نہیں، میوزک کا ہونا حرام ہے لیکن یہ ہالی وڈ یا بالی وڈ موؤی کی طرح نہیں ہے جس میں بوس وکنار ، گلے لگانے یا پیار کرنے کے سین ہوتے ہیں۔کوئی یہ فتویٰ نہیں دے سکتا کہ اسے دیکھنا جائز ہے ۔ ویسے تو سب موویز اور ڈرامے دیکھنا حرام ہیں لیکن اگر دیکھنا ہی ہیں توہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے سے بہتر ہے کہ ارطغرل جیسے ڈرامے دیکھ لئے جائیں اور ایک بہترین پیغام دے رہا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق ایک فلم میں ایک خاتون نے منی سکرٹ یا مختصر لباس پہن رکھا ہے اور دوسری طرف ارطغرل میں خاتون نے اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ رکھا ہے۔ ڈرامے فلمیں دیکھنا حرام ہے اور ضروری ہے قرآن کو پڑھا جائے لیکن اگر آپ نے بالی وڈ یا ہالی وڈ موویز دیکھنی ہیں تو ارطغرل جیسی سیریلز دیکھنا اس سے بہت بہتر ہے۔

(Visited 140 times, 1 visits today)

Also Watch