کشمیریوں کے احتجاج پر امریکی اخبار کا تبصرہ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج پر لکھا ہے کہ کشمیریوں کو دیوار سے لگانے کا نتیجہ سامنے آگیا۔

اخبار نے اپنے تبصرے میں مزید لکھا کہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کے بعد پوری وادی میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

امریکی روزنامے نے سری نگر میں خواتین کے احتجاج کی تصاویر کو سرورق پر جگہ دی۔

ہزاروں افراد کا سری نگر کی سڑکوں پر مارچ

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کے خلاف ہزاروں افراد نے سری نگر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور بھارتی تسلط کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہ کشمیریوں نے کبھی بھارت سے الحاق کا فیصلہ قبول کیا ہےاور نہ ہی کبھی بھارتی آئین کو تسلیم کریں گے۔

مظاہرین پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے، جو ’ہے حق ہمارا آزادی‘ ، ’بھارت واپس جاؤ‘ کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔

کشمیر میں احتجاج کو روکنے کےلیے قابض بھارتی افواج نے ایک بار پھر پیلٹ گن کا استعمال شروع کردیا ہے۔

اسپتالوں میں زیر علاج پیلٹ گنوں کے زخمیوں کی ویڈیو سامنے آگئی، چھرے لگنے سے نابینا ہونے والوں میں کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

https://e.jang.com.pk/
(Visited 181 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT