کیا ارطغرل غازی کی حلیمہ ‘پشاور زلمی’ کی سفیر بنیں گی؟ اسرا بیلجک کا بیان سامنے اگیا

ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کی ہیروئن حلیمہ سلطان (اسرا بیلگیچ) کیا پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن جائیں گی؟ چند دنوں سے یہ سوال سوشل میڈیا پر گردش میں تھا تاہم اب خود اسرا نے اس کا عندیہ دیا ہے۔

اسرا نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ پشاور زلمی کے حوالے سے جلد خوش خبری سنائیں گی۔ تاہم انہوں نے اس خوش خبری کی وضاحت نہیں کی۔

اس سے قبل وہ پاکستان کا دورہ کرنے اور وہاں ماڈلنگ کی بھی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔

اسرا کی اتوار کو کی جانے والی ٹوئٹ کے جواب میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ‘پشاور زلمی’ کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

چند دن قبل جاوید آفریدی نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے پشاور زلمی کے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ اگر ‘ارطغرل غازی’ کی حلیمہ سلطان (اسرا بیلگیچ) زلمی کی ٹیم میں شامل ہو جائیں تو کیسا رہے گا؟

ترکش ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ رواں برس اپریل سے قسط وار سرکاری ٹی وی ‘پی ٹی وی’ سے نشر کیا جا رہا ہے جسے پاکستانی ناظرین میں پذیرائی مل رہی ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے عوام سے اس ڈرامے کو دیکھنے کا کہہ چکے ہیں۔

تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی کی کہانی سلطنت عثمانیہ کے دور سے تعلق رکھتی ہے اور اسرا اس ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا رول ادا کر رہی ہیں۔ وہی اس ڈرامے کی ہیروئن ہیں۔

(Visited 77 times, 1 visits today)

Also Watch

?