کیا آپ کو اعصابی کمزوری ہے؟

ذہنی دباؤ، الجھن، پریشانی اور ڈپریشن کو ویسے بھی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایک حالیہ تحقیق سے ڈپریشن کا ایک اور خطرناک سبب سامنے آیا ہے، جو یقیناً مرد حضرات کے لیے باعث تکلیف ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی سوروکا میڈیکل سینٹر یونیوسٹی اوربین گوریو یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق کے دوران 11 ہزار مردوں کے اسپرم کے نمونوں کا جائزہ لیا۔

اسرائیلی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صرف 2 ماہ کی ڈپریشن یا ذہنی دباؤ بھی مرد کے اسپرم کو کمزور کرنے کے لئے کافی ہے۔

ماہرین نے جن مردوں کے اسپرم کا جائزہ لیا وہ اسرائیل کے ہی 2 مختلف علاقوں کے رہنے والے تھے اور ان میں سے نصف لوگ ایسے تھے جو کسی بھی ذہنی دباؤ میں مبتلا نہیں تھے، جب کہ نصف لوگ ڈپریشن کا شکار تھے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے اسپرم کے لیے گئے جائزے سے پتہ چلا کہ جو لوگ 8 ہفتوں تک ذہنی دباؤ اور کشیدگی کا شکار رہے، ان کے اسپرم میں کمزوری پائی گئی اور انہیں عصابی کمزوری کا سامنا بھی کرنا پڑاجس سے ان کی ازدواجی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے۔

ماہرین نے مردوں کے اسپرم میں کمزوری اور ان کی ڈپریشن کے دورانیے کا موازنہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ زیادہ وقت تک ڈپریشن کا شکار رہنے والے افراد میں اعصابی کمزوری کے ساتھ ساتھ بانجھ پن کے خطرات بھی بڑھ گئے تھے۔

ماہرین نے ڈپریشن کے شکار افراد کو تجویز دی کہ بانجھ پن اوراعصابی کمزوری سے بچنے اور ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے انہیں زیادہ سے زیادہ ورزش کرنی چاہیےاور اس کے ساتھ ساتھ اپنی غذا کی بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔جس میں دودھ، موسمی پھل لازمی شامل ہونے چاہئیں۔

(Visited 124 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT