گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو پر ن لیگی رہنما ارباب خضرحیات نے معافی مانگ لی


خیبر ایجنسی تحصیل لنڈی کوتل میں واقع اسٹنٹ کمشنر کے بنگلے میں پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ۔۔۔ن لیگ کے ارباب خضر حیات معاملے کے کرتا دھرتا نکلے۔۔۔ ارباب خضر حیات نے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل سے تحریری معافی مانگ لی

کل سے سوشل میڈیا پر معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ میں بننے والی ڈانس پر مبنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، اس ویڈیو میں ن لیگی رہنما ارباب خضر حیات کا بھی کردار سامنے آگیا جس پر ارباب خضر حیات نے اپنا معافی نامہ جمع کرادیا۔

گل پانڑہ ارباب خضر حیات کی فیملی والوں کے ساتھ گئی تھی تاہم لنڈی کوتل انتظامیہ کو یہ نہیں بتایا گیاکہ یہ مشہور گلوکارہ گل پانڑہ ہے بلکہ ان کو اپنی فیملی ممبر کے طورپر تعارف کرایاگیابعدازاں گل پانڑہ نے وہاں لان میں ایک شارٹ ویڈیو بنائی۔

اپنے معافی نامہ میں ارباب خضر حیات نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ ضلع خیبرکے علاوہ لنڈی کوتل کے مقامات کی سیر کرنا چاہ رہا تھا۔ چونکہ میرے ساتھ خواتین اور بچے تھے اسلئے میں نے اے سی لنڈی کوتل عمران صاحب سے فون پر بات کی کہ یہاں کوئی سٹینڈرڈ کاہوٹل نہیں ہے، ہم آپکے ساتھ چائے کا کپ پینا چاہتے تھے اور بچے بھی واش روم جانا چاہتے ہیں

ہم اے سی ہاؤس پہنچے وہاں ریفریشمنٹ کی، چونکہ اے سی ہاؤس کے گھر سے ایک چھوٹا دروازہ ڈی سی ہاؤس کی طرف جاتا ہے تو بچوں کا خیال تھا کہ شاید یہ کوئی پارک ہے کیونکہ وہاں خوبصورت درخت لگے ہوئے تھے۔ بچوں نے وہاں تصویریں بنوائیں۔ ہمارے ساتھ ہماری دوست معروف گلوکارہ گل پانڑہ بھی تھی جس نے ناسمجھی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔

ارباب حضر حیات نے کہا کہ ہم اس پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ میں بننے والی ڈانس پر مبنی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز نے ہوم سیکرٹری کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آج پیر کے روز رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(Visited 167 times, 1 visits today)

Also Watch