‏کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد: مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا۔
چینی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گا۔اس حوالے سے چینی نائب وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد روک تھام سے متعلق معلومات شیئرکیں،چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا۔دوسری جانب وائس چیئرمین چائنہ ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کررہاہے اورچین آئیسولیشن کےلیے ایک عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مددکرے گا جبکہ چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے علاوہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1118 ہو گئی ہے۔ جبکہ 8افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 19 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 421، پنجاب میں 335، بلوچستان میں 131 ،خیبرپختون خوامیں 121، گلگت بلتستان میں 84 اور اسلام آباد میں 25 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 1مریض آزاد کشمیر سے بھی سامنے آیا ہے۔

(Visited 34 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT