Imran khan invites overseas investors to pakistan

غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کایہ بہترین وقت ہے،سرمایہ کاری کیلئے آسان نظام لیکر آرہے ہیں،پاکستان کو بہت اوپر لے کرجانا چاہتا ہوں،پاکستان جتنا ٹیلنٹ دنیا میں نہیں دیکھا، ریاست مدینہ کی طرح کمزور طبقات کواوپراٹھائیں گے۔ 

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہپاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے یہ بہترین وقت ہے،سرمایہ کاری کیلئے آسان نظام لیکر آرہے ہیں،پاکستان کو بہت اوپر لے کرجانا چاہتا ہوں،پاکستان جتنا ٹیلنٹ دنیا میں نہیں دیکھا۔انہوں نے آج دبئی میں ورلڈگورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے اسلامی دنیا میں بھی اس طرح کی کانفرنس ہورہی ہیں۔60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تھا۔وقت کے ساتھ ہمارے میں ترقی کی رفتار کم ہوگئی۔ بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کیلئے کیا کرنا چاہتا ہوں۔جب کرکٹ شروع کی تھی توپاکستانی کرکٹ ٹیم کمزور ٹیم تھی۔لیکن جب کرکٹ چھوڑی توپاکستان کرکٹ چیمپیئن بن چکا تھا۔ کرکٹ چھوڑی تو پاکستان میں پہلا کینسر ہسپتال بنایا، جس کی وجہ میری والدہ کو کینسر کی بیماری لاحق تھی۔ لیکن کینسر کے علاج کا ہسپتال نہیں تھا۔ مجھے غریب لوگوں نے سپورٹ کی، مجھے ہسپتال بنانے کیلئے فنڈز دیے۔کینسرہسپتال میں80 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ پاکستان قوم بہت مضبوط اور مخیر ہے۔ہم خیرات دینے میں آگے اور ٹیکس دینے میں پیچھے ہیں۔اتنے اچھے لوگ ہیں لیکن ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟ کیونکہ پاکستان کے عوام حکومت پر اعتماد نہیں کرتے، کیونکہ حکمرانوں کا رہن سہن عیاشی اور اشرافیہ والا تھا۔ اس لیے لوگ ٹیکس ہی نہیں دیتے۔کرپشن سے ٹیکس کا پیسا چوری کرلیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یواے ای کی ترقی کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔یواے ای کی ایئرلائن کو پی آئی اے نے معاونت کی تھی۔

(Visited 33 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT