Sad story of an actress

فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ جیسے واقعے آئےدن سامنے آتے رتے ہیں۔ حال ہی میں ایک اداکارہ کا انکشاف سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ دراصل اس اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ ہوئے کاسٹنگ کاؤچ کے واقعے کا انکشاف کیا۔ یہ اداکارہ ہیں شرتی مراٹھے۔۔۔ شروتی کا یہ بیان  ‘ہیومنس آف بامبے ‘ کے فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں پروڈیوسرکا نام لئے بغیر بڑے الزام لگائے گئے ہیں۔  اس پوسٹ میں شروتی نے اپنے ساتھ ہوئے اس گھنونے واقعے کا ذکر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ انہوں  نے اس معاملے کو کیسے سنبھالا تھا۔

شروتی مراٹھے نے بتایا کہ “جب میں فلم میں اہم کردار کیلئے آڈیشن دے رہی تھی تب انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہونا پڑا تھا”۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں پروڈیوسر کا نام تو نہیں لیا لیکن بتایا کہ اس نے پروفیشنل نوٹ کے ساتھ میرا انٹرویو  شروع کیا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے کامپرومائز (سمجھوتے) اور ‘ایک رات”کی بات کرنے لگا۔ مجھےپتہ تھا کہ میں یہ سب نہیں کرسکتی اس لئے میں نے منع کردیا۔ میں نے ان سے پوچھا، ‘اس لئے آپ چاہتے ہیں میں آپ کے ساتھ سوؤں’، آپ کس ہیرو کے ساتھ سو رہے ہیں’؟

شروتی نے پروڈیوسر کا رد عمل بتاتے ہوئے کہا ‘ میری ان باتوں کو سنکر وہ پروڈیوسر دنگ رہ گیا۔ میں نے اس واقعے کے بارے میں کئی لوگو سے بات کی۔ ان لوگوں نے مجھے یہی سجھاؤ دیا کہ مجھے اس پروجیکٹ کو چھوڑ دینا چاہئے’۔


(Visited 711 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT