Kpk Govermnet streamed press conference with Cat filter

خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس سوشل میڈ یا پر بلی کا فلٹر لگا کر لائیو نشر کردی جس کے بعد سوشل میڈ یا پر تہلکہ برپا ہو گیا ۔

تفصیل کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی پریس کانفرنس کر رہے تھے جسے صوبائی حکومت نے فیس بک پر لائیو نشر کیا لیکن اس دوران سوشل میڈیا ٹیم اہلکار فیس بک کی لائیو سٹریمنگ کے دوران ’کیٹ فلٹر‘ہٹانا بھول گئے اور پھر لائیو سٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلی کے مارکس لہراتے رہے ۔پریس کانفرنس کے دوران یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین حیران پریشان رہ گئے اور اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق سوشل میڈ یا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو معطل کردیا ۔اینکر پرسن منصور علی خان نے بھی اس پریس کانفرنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کے پی کے حکومت کی سوشل میڈ یا ٹیم کے مطابق اب کابینہ میں بلی بھی ہے ۔


(Visited 285 times, 1 visits today)



Also Watch

Comment (2)

LEAVE YOUR COMMENT