Major General Asif Ghafoor Reply to Shahrukh Khan

میجر جنرل آصف غفور نے بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کے جنجھٹ سے باہر نکلو، بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جو جاسوس کہ پاکستان میں پکڑا گیا کلبھوشن یادیو اسے دیکھو، ابھی نندن کے ساتھ27 فروری کو کیوں

اور کیا ہوا، اس دیکھو پھر شاید تم کوئی امن کی بات کرنے کے قابل بن سکو۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان نے سماجی راببطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جو کہ دراصل ایک انڈین ایجنٹ کی کہانی بیان کرتی ہے، اس ننیٹ سیریز میں بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ بن کر پاکستانی ایجنٹوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی اس ویڈیو کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاونٹ سے ری ٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’مسٹر شاہ رخ خان ! آپ لوگ بالی وڈ کے بخار میں ہی رہو، اگر حقیقت دیکھنی ہے تو پاکستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پکڑا جانے والا دہشت گرد کلبھوشن یادیو دیکھو، ابھی نندن کو دیکھو اور 27 فروری کو ہونے والی حرکات دیکھو، ان چیزوں کا اگر تم بغور جائزہ لینے میں کامیاب ہوجاتے ہو تو پھر تم مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ہندو توا ، اور آر ایس ایس کے نازی اِزم کے مظالم کے خلاف بھی بات کر سکتے ہیں، اگر آپ امن اور انسانیت کا پرچار کرنا چاہتے ہیں تو۔ ‘‘

(Visited 3517 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT