Anchor Iftikhar Ahmed good by and Leaves Media Industry

مشہور ٹی وی اینکر و سینئر صحافی افتخار احمد نے میڈیا کے دنیا کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں افتخار احمد نے صحت کی خرابی کو وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 24 نیوز سے بطور اینکر استعفی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی میڈیا انڈسٹری بھی چھوڑ رہے ہیں۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ انکا صحافت کا سفر بہت زبردست تھا، میں اپنے تمام سپورٹرز اور مدد کرنیوالوں کا شکرگزار ہوں اور ساتھ ساتھ اپنے ناقدین کا بھی 

واضح رہے کہ افتخار احمد جیو پر “جواب دہ ” کے نام سے پروگرام کرتے تھے اس کے بعد بول ٹی وی شروع ہوا تو اسکے ساتھ وابستہ ہوگئے ۔ کچھ عرصہ بعد بول ٹی وی کو ایگزیکٹ سکینڈل لے ڈوبا تو افتخار احمد نے بول کو خداحافظ کہہ دیا اسکے بعد وہ دنیا نیوز سے وابستہ ہوئے لیکن دنیا ٹی وی نے بھی کچھ عرصہ بعد افتخاراحمد کی چھٹی کردی جس کے بعد افتخار احمد نے 24 نیوز جوائن کرلیا اور “جواب دیں” کے نام سے پروگرام شروع کیا لیکن وہ بھی زیادہ عرصہ چل نہ پایا۔۔


(Visited 96 times, 1 visits today)



Also Watch

Comment (1)

  1. Pingback: scam

LEAVE YOUR COMMENT