Brazilian Parliamentarian warned of rape

تینتالیس سالہ اینا اسی سال جنوری میں الیکشن جیت کر پارلیمنٹ میں پہنچی ہیں۔ پارلیمنٹ میں جو ڈریس پہن کر اینا پہنچی تھیں اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے کے بعد ہنگامہ مچ گیا

برازیل کی ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کو ریپ کرنے کی دھمکی دیئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل، خاتون رکن پارلیمنٹ اینا پاولا برازیل کی پارلیمنٹ میں لو کٹ ڈریس پہن کر آئی تھیں جس کے بعد لوگوں نے ​​انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

تینتالیس سالہ اینا اسی سال جنوری میں الیکشن جیت کر پارلیمنٹ میں پہنچی ہیں۔ پارلیمنٹ میں جو ڈریس پہن کر اینا پہنچی تھیں اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ اینا کی تصویر پر جس دن تنازعہ اٹھا، وہ ان کا پارلیمنٹ میں پہلا دن تھا۔ اسی دن اینا نے حلف لیا تھا۔

اپنے کپڑے پر اٹھے تنازعہ کے بعد اینا نے کہا کہ وہ اکثر لو کٹ اور چست ڈریس پہنتی ہیں۔ مئیر رہ چکیں اینا نے کہا کہ میں جیسی ہوں ویسی ہی رہوں گی۔ میں ان سب باتوں میں نہیں پڑوں گی۔ اینا نے دھکمی دینے والے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ معاملہ درج کرائیں گی۔


(Visited 509 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT