Chairman Nab Justice Javed Iqbal took Notice of Hamza Shehbaz Allegations

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کل نیب لاہوربیورو کا دورہ کریں گے جہاں وہ حمزہ شہباز کے مبینہ الزامات اور نیب تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا جائزہ لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اپنے دورے کے دوران نیب لاہوربیورو میں جاری انکوائریز ،انویسٹی گیشنز

خصوصاً میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔ چیئر مین نیب شریف خاندان کے مقدمات کے بارے میں حمزہ شہباز کے مبینہ الزامات اور ان کے نیب تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا بھی جائزہ لیں گے ۔اس موقع پر شریف فیملی کی شریف خاندان کی خواتین کو نیب میں پیشی کی بجائے تفصیلی سوالنامہ بھجوانے پر بھی غور کیا جائے گا ۔ واضح رہے گزشتہ روز حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد پر سنگین الزامات عائد کیے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ سلیم شہزاد نے انہیں کیسز ختم کرانے کے لیے حکومت سے ڈیل کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔حمزہ شہباز شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیم شہزاد نے اسمبلی سے اپنی جعلی ڈگری کا معاملہ ختم کروانے کے بدلے کارروائی میں نرمی کی بھی پیشکش کی تھی ۔دوسری جانب نیب لاہور کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب)نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ( ن )کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے سٹاپ لسٹ میں نصرت شہباز، ربیہ عمران، جویریہ علی اور عائشہ ہارون کا نام ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔نیب کا موقف ہے کہ چاروں کے خلاف نیب میں کیسز کی تحقیقات چل رہی ہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے تک سٹاپ لسٹ میں ڈالے جائیں۔نیب کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا تھا کہ نیب نے شہاز شریف کی بیٹیوں کے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے تاہم نیب نے مریم نواز کے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کی صاحبزادی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،نیب کی ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر طلبی کے نوٹسز پہنچانے گئی،پولیس کی گاڑی نیب ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ساتھ گئی تھی،مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کے لیے من گھرٹ پروپیگنڈا کر رہے ہیں

(Visited 401 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT