Ekta kapoor bold answer about her movies

ایک پریس بریفنگ میں ایکتا کپور سے صحافی نے سوال کیا کہ وہ فحاشی سے بھرپور ویب سیریز کیوں بنارہی ہیں تو انہوں نے بنا شرمندہ ہوئے بھرپور اعتماد سے جواب دیا کہ انہیں سیکس دیکھنے میں خوشی ملتی ہے، کسی کو فحش مناظر دیکھنے سے اس لیے مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ان کے خیال میں سیکس از گریٹ۔ ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ بنا مرضی کے سیکس کرنا یا دکھانا غلط ہے۔ باہمی رضامندی سے اگر بوس و کنار یا جسمانی اختلاط ہورہا ہے تو اس کی تمثیل ٹی وی پر دکھانے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں منافقت نہیں کرنی چاہیے۔ ناظرین اگر فحش مناظر دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسے مناظر کو فلمانے سے نہیں گھبرانا چاہیے۔

ایکتا کپور کی فحش مناظر اور گالیوں سے بھرپور سیریز XXX Uncensored ریلیز ہوئی تو اس نے چھپڑ پھاڑ نفع کما کر دیا۔ اس کے بعد اغوا برائے تاوان کے موضوع پر بنائے جانے والی سیریز ’اپہارن‘ میں بھی ایکتا کپور نے وہی فارمولہ دہرایا اور ماہی گل اور دیگر معاون اداکاراؤں کو بطور سیکس آبجیکٹ پیش کرکے ناظرین کو راغب کیا۔

(Visited 372 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT